پاک فضائیہ کا یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری

پاک فضائیہ فائل فوٹو پاک فضائیہ

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خود انحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ عہد کی تجدید ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان تحفظ ناموس ارض پاک کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

install suchtv android app on google app store