پاک چین اقتصادی راہداری سرحدوں کی پابند نہیں: وزیر اعظم نواز شریف

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 3 براعظموں کو ملائے گا،نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 3 براعظموں کو ملائے گا،نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے چین میں بیلٹ اینڈ روڈ شو کے انعقاد کو تاریخی اقدام قرار دے دیا،کہتے ہیں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ تین براعظموں کو ملائے گا۔

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ہم ون بیلٹ ون روڈ کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے جمع ہوئے ہیں۔

بین البر اعظمی تعاون کا نیا دور شروع ہورہا ہے،منصوبے سے ایشیا،افریقا اور یورپ کو ملانے میں مدد ملے گی،ایسے منصوبے غربت کے خاتمے کا باعث بنیں گے اور معاشی خوشحالی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے میں معاون ہوگی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری سرحدوں کی پابند نہیں،اس منصوبے سے ایشیا اور یورپ کو ملانے میں مدد ملے گی،چینی قیادت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،چین ریلوے کا منصوبہ باہمی روابط کا پل ہے۔

منصوبے سے دنیا کے پینسٹھ ممالک استفادہ کرسکتے ہیں،علاقائی روابط کے منصوبوں پر بے مثال سرمایہ کاری ہورہی ہے،ممالک کے درمیان تنازعات کے بجائے تعاون فروغ پانا چاہیے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں اور دنیا بھرسے سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store