مسلم لیگ (ن) نے سی پیک کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا: ایاز صادق

ایاز صادق ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتیں غیر ملکی امداد پر ملک چلا رہی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی عہدوں پر بھی میرٹ پر پورا اترنے والے کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پاک چین دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے لیکن کوئی بھی حکومت چین سے فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائنا پاکستان راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ پوری دنیا کی نظریں سی پیک پر مرکوز ہیں۔ ابھی ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوئے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store