یوم پاکستان: چین، سعودی ، جنوبی افریقہ اور ترک فوج کے دستوں کی شرکت

یوم پاکستان کی تقریب میں ہمسائیہ ممالک کے فوجی دستے بھی پہلی بار پریڈ میں شریک ہوئے چین، سعودی ۔جنوبی افریقہ اور ترک فوج کے دستوں نے شایان شان طریقے سے سلامی پیش کی۔

یوم پاکستان شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ میں آج شایان شان طریقے سے منایا گیا شکر پڑیاں پریڈ ایوینیو گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب میں پاک مسلح افواج سمیت ہمسایہ ممالک چین ،جنوبی افریقہ، ترک اور سعودی فوجی دستوں نے بھی شرکت کی۔

مختلف رنگوں میں ملبوس ترک ملٹری بینڈ مہتر نے بھی جیوے جیوے پاکستان کی خوبصورت دھن پیش کر کے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

پریڈ میں پیپلزلبریشن آرمی چائینہ کی تینوں افواج کے دستے پہلی بار شریک ہوئے اور پر شکوہ پرفامنس پیش کی۔

چاروں ممالک کے دستوں کی پریڈ میں شرکت پاکستان سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

install suchtv android app on google app store