مریم نوازشریف کی قطری شاہی خاندان کی شیخا دانا بنت حمد سےملاقات

دختر اول مریم نواز شریف نے قطری شاہی خاندان سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہیں۔ فائل فوٹو دختر اول مریم نواز شریف نے قطری شاہی خاندان سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہیں۔

دختر اول مریم نواز شریف نے قطری شاہی خاندان سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف اور امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے قطری شاہی فیملی کی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیر قطر کےوالد شیخ حمدبن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کےعوام کی بہتری کےلیےتعلقات کومزیدمستحکم کیاجائےگا۔

install suchtv android app on google app store