مریم نواز وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز لندن میں اپنی قیام گاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔ وہ لندن سے براستہ عرب امارات پاکستان روانہ ہوں گی۔

مریم نواز لندن میں چار روز قیام کے بعد آج پاکستان روانہ ہو رہی ہیں۔ مریم نواز نے لندن کے چار روزہ دورے میں اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقات میں ہوا۔

مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔ وہ لندن سے براستہ عرب امارات پاکستان روانہ ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store