بلاول بھٹو اسی سال اپوزیشن لیڈر کی جگہ سنبھالیں گے: خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خوردشید شاہ فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خوردشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خوردشید شاہ کا کہناہے کہ بلاول بھٹو اسی سال سےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے۔

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کی نشست پرمنتخب ہونے کے بعدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ جب بلاول بھٹوبطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں کردار اداکریں گے تو وہ ان کے دست و بازو ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعوی کیا کہ بلاول بھٹو2018 میں وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ فخر ہے بی بی کا بیٹا اپنی والدہ کی جگہ لینے آرہاہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ جیالے اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ میدان میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کارکن ثابت کریں گے کہ بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی،معاشرتی اورمعاشی بیماریوں کا واحد حل ہے۔

install suchtv android app on google app store