پاک آرمی کا طیارہ گر کر تباہ، میجر اظہر اور کپٹن حسن احمد شہید

میجراظہراورکپٹن حسن احمدشہید فائل فوٹو میجراظہراورکپٹن حسن احمدشہید

ڈیرہ ملیاں کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اندوہناک حادثے میں پائلٹ اظہر اور معاون پائلٹ کیپٹن حسن احمد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ڈیرہ ملیاں میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق طیارہ مشاق معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، افسوس ناک حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور معاون پائلٹ کیپٹن حسن احمد نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق پاک آرمی کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، جب کہ جسد خاکی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

طیارہ پاک فوج کی ایوی ایشن ونگ کا تربیتی طیارہ تھا، حادثے سے متعلق تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store