وزیراعظم سے ملکہ میکسیما کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی فائل فوٹو نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی

نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف اور نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے نیدر لینڈ کی ملکہ کا استقبال کیا۔

واضح رہے نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

وہ صدر مملکت ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گی۔

install suchtv android app on google app store