وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

 وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ شہباز شریف کمرشل پرواز سے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف میں نماز ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کچھ دیر بعد ہم وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، کابینہ کے اراکین کے علاوہ وزیراعظم کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ جائیں گے، کمرشل فلائٹ پر یہ وفد جائے گا، وفد کے تمام اراکین اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ جو وزرا ساتھ جا رہے ہیں، ان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store