عمران فاروق قتل کیس: ملزموں کے چالان میں 10 فروری تک توسیع

عمران فاروق قتل کیس کے ملزم عمران فاروق قتل کیس کے ملزم

عدالت نے کیس کا عبوری چالان مکمل نہ ہونے پر واپس کر دیا ، محمد انور اور افتخار حسین عدم گرفتار ملزم قرار

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان مکمل نہ ہونے پر چوتھی بار واپس کر دیا ، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات ایک ہی روز سننے کا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے تینوں ملزمان کے عبوری چالان میں دس فروری تک توسیع کر دی۔

عمران فاروق قتل کیس نامکمل عبوری چالان چوتھی بار واپس ، ملزم خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع ، ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں ملزمان کا اعترافی بیان ، اب تک کی تفتیشی رپورٹ ، بینک اکائونٹس کی تفصیلات اور تین ٹریول ایجنٹس کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

چالان میں ملزم محسن علی کو قاتل جبکہ کاشف کامران کو معاون قاتل قرار دیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد ، اہم رہنما محمد انور اور افتخار حسین کو عدم گرفتار ملزمان ظاہر کیا گیا ہے۔

عدالت نے عبوری چالان پر اعتراض عائد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ چالان مکمل کر کے جمع کرایا جائے۔ 

install suchtv android app on google app store