پی آئی اے نے پلان بی تیار کر لیا

چیئرمین ناصر جعفر نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر جاری رکھنے کے لیے پلان 'بی' تیار کرلیا گیا ہے فائل فوٹو چیئرمین ناصر جعفر نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر جاری رکھنے کے لیے پلان 'بی' تیار کرلیا گیا ہے

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیئرمین ناصر جعفر نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر جاری رکھنے کے لیے پلان 'بی' تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت کنٹریکٹ پر پائلٹ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ پاک بحریہ سے بھی مدد لی جائے گی۔ 

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ فلائٹ آپریشن میں مسائل پیدا کرنے والے پائلٹس کی تعداد بہت کم ہے. انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زائد پائلٹس نے انتظامیہ کا ساتھ دیا تاہم مسافروں کو درپیش مشکلات پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پہلے ہی خسارے کا سامنا ہے، چند لوگوں کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی تاہم ہم بات چیت سے مسئلے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ناصر جعفر کا کہنا تھا کہ پالپا ارکان کو مذاکرات کے لیے بلایا تھا لیکن انہوں نے 3 شرائط رکھ دیں جن میں ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی تبدیلی ، رہنماؤں کے خلاف اقدامات واپس لینے اور سنیارٹی ان کی مرضی سے طے کرنا شامل ہے۔

دو پائلٹس کو نوٹس جاری کیے جانے کے حوالے سے چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پائلٹس کو نوٹس پی آئی اے نے نہیں بلکہ سول ایوی ایشن نے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج 107 پروازیں تھیں جن میں سے صرف 2 منسوخ ہوئیں، ایک پرواز پائلٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے منسوخ ہوئی جبکہ دوسری موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہوئی.  واضح رہے کہ حکومت اور پالپا کے درمیان تنازع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئر لائنوں نے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

مسابقتی کمیشن نے پالپا کی ہڑتال کے بعد نجی ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔ مسابقتی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی نجی ائیر لائن غیر مسابقتی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store