برطانوی ہائی کمشنر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات پر پی ٹی آئی کا ردعمل

تحریک انصاف فائل فوٹو تحریک انصاف

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کے دورے کے مقاصد ناقابلِ فہم ہیں، دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر آئین سے انحراف اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں سہولتکار ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن دفتر میں ملاقات کی۔

ایک ٹویٹ میں جین میریٹ نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن آفس میں ملاقات ہوئی جس میں ہم نے پاکستان میں قانون کے مطابق سب کی شمولیت کے ساتھ صاف و شفاف الیکشن پر اتفاق کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store