بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج فائل فوٹو بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج

بجلی کے بھاری بلوں پر ملک بھر میں عوام آج بھی سراپا احتجاج ہے اور حکومت سے اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

لاہور میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

نوشہرہ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث نوشہرہ مردان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بھاری بلوں کا نوٹس لے لیا، ہنگامی اجلاس طلب

رسالپور میں تاجروں نے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاجاً دکانوں کو تالے لگا دیے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، کمالیہ، چونیاں اور رحیم یار خان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

install suchtv android app on google app store