نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بھاری بلوں کا نوٹس لے لیا، ہنگامی اجلاس طلب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ فائل فوٹو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آنے کے بعد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر پربیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ صارفین کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

بجلی کے بلوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے عملے پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

تاجروں سمیت عوام حکومت سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاجروں نے بجلی کے بھاری بلز اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store