میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں: پرویز خٹک

پرویز خٹک فائل فوٹو پرویز خٹک

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں اور بھی لوگ رابطے میں ہیں لیکن میں نے کئی شمولیتیں روکی ہوئی ہیں۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہو جانے چاہئیں اگر معاملہ عدالتوں میں گیا تو انتخابات فروری سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store