عمران خان فوج کیخلاف کیا کام کرنا چاہتے تھے؟ پرویز خٹک کا بڑا دعویٰ

پرویز خٹک فائل فوٹو پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتا تھے، عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، وہ صدراتی نظام لانا چاہتے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بنو سیکرٹری نہ بنو، گورنر خیبرپختونخوا پہلے سیاسی مداخت کرتا تھا اب کچھ ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے، سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پختونخوا کے اہم رہنما جلد پارلیمنٹرین کا حصہ ہوں گے، 2 ماہ میں پارٹی ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

پرویز خٹک نے کہاکہ اپریل 2022 کے بعد الیکشن کیلئے جنرل فیض اور باجوہ نے تین مرتبہ موقع فراہم کیا اور ماحول بنایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے، جنرل باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف لکھ کر دیں گے کہ اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ دھرنا ختم کردو لیکن وہ نہیں مانے۔

 

install suchtv android app on google app store