دنیا کی 10 بہترین اسپیشل آپریشنز فورسز کی فہرست میں پاکستان بھی شامل

best armed forces best armed forces

دنیا بھر کے ممالک اپنی افواج میں مشکل ترین آپریشن کرنے والے یونٹ تیار کرتے ہیں جن میں شامل کمانڈوز کو اعلیٰ ترین درجے کی تربیت دی جاتی ہے۔ آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم کی دس بہترین اسپیشل آپریشنز فورسز کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

اسپیشل آپریشنز فورسز کسی بھی فوج کے ماتھے کا جھومر ہوتی ہیں، ان میں شامل جوانوں کو کڑی تربیت کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے۔ بہترین صلاحیتوں سے مالا مال یہ کمانڈوز مشکل ترین چیلنجوں کو قبول کرتے ہیں اور انہیں ممکن بناتے ہیں۔

آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے دنیا کی دس بہترین اسپیشل آپریشنز فورسز کی فہرست ویب سائٹ پر شائع کی ہے جس میں پاکستان کے اسپیشل سروسز گروپ کو نویں نمبرپر جگہ دی گئی ہے۔

پاکستان کی اسپیشل آپریشنز یونٹ کو اسپیشل سروسز گروپ یا ایس ایس جی کہا جاتا ہے۔ یہ فورس بلیک اسٹارکس black storks اور اپنی منفرد ٹوپی کی وجہ سے ’’Maroon Beret‘‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

اسپیشل سروسز گروپ کا قیام مارچ 1956 میں عمل میں آیا جو دس طرح کے مشنوں کے لیے تیار کی گئی ،ان میں غیر روایتی جنگ، اسپیشل آپریشنز، ایٹمی پھیلاؤ کے انسداد، دہشت گردی کے انسداد، داخلی دفاع، دشمن کی جاسوسی، براہ راست کارروائی اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے جیسے مشن شامل ہیں۔اسپیشل سروسز گروپ میں تقریباً 7ہزار جوان سرگرم ڈیوٹی پر رہتے ہیں جبکہ اس کی لڑاکا بٹالینز کی تعداد 10ہے۔

install suchtv android app on google app store