وزیر اعظم کا انسداد دہشت گردی کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دینے کا اعلان

nawaz shareef nawaz shareef

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مؤثر قانون سازی کررہے ہیں چند دنوں میں نتائج سامنے آئیں گے.

وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش ہے ،انہوں نے کہا کہ پشاوراور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے لیے اسپیشل فورس تشکیل دیں گے ، دہشت گردی کے مجرموں کی ضمانت نہیں ہونے دیں گےاور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے فورسز کو جدید ہتھیار دیں گے

install suchtv android app on google app store