آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی پر سب اکٹھے ہیں: اعتزاز احسن

اعتزاز احسن فائل فوٹو اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کے رہنمااور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہر کوئی محب وطن پاکستانی ملک کی ترقی چاہتا ہے،آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی پر سب اکٹھے ہیں۔

ایک بیان میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہوسکتا،ہمارے ملک اور تمام اداروں میں قابلیت موجود ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم اپنی اگلی 4نسلوں کے پیسے لیکربھی کھاگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کئی ہفتوں سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ میں بہت بڑی دراڑ آگئی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عالم یہ ہوگیا ہے کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر سمجھ آجاتی ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا،اس وقت عدلیہ میں 2گروپ بن چکے ہیں،سیاسی جماعتیں اس وقت ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی ہے یا نہیں،کیا 90 روز میں الیکشن ہونے چاہیے یا نہیں،اس معاملے کو بینچ کی تشکیل میں الجھا دیا گیا ہے، آئین کہتا ہے 90 روز کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔

install suchtv android app on google app store