'نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل' اعتزاز احسن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اعتزاز احسن فائل فوٹو اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل منظر عام پر آچکی ہے اور اس حوالے سے اب کوئی شک باقی نہیں رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن نے مسلم لیگ(ن) کی اتحادی جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ جس لمحے اس آدمی (نواز) کو دوبارہ موقع ملتا ہے وہ باقی تمام (اتحادیوں) کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے، نواز اسٹیبلشمنٹ ڈیل اب ایک کھلا راز ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں، نواز شریف وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بننے دیں اور ملک میں اس وقت کوئی جمہوری نظام نہیں ہے۔

ایک سوال پر کہ کیا انتخابات جنوری 2024 کے آخر تک ہوں گے تو پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اس حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 

install suchtv android app on google app store