کیا آپ ریحام خان کے تیسرے شوہر کے بارے میں جانتے ہیں؟

 کیا آپ ریحام خان کے تیسرے شوہر کے بارے میں جانتے ہیں؟ فائل فوٹو کیا آپ ریحام خان کے تیسرے شوہر کے بارے میں جانتے ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ اور صحافی ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

ریحام خان کی جانب سے ٹوئٹر پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا تعارف کروایا گیا، ریحام نے بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔


ریحام کے شوہر مرزا بلال بیگ امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔


اگر بات کریں ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تو مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ ٹک ٹاکر بھی ہیں۔

 

 


ریحام خان کی تیسری شادی، شوہر کی تصاویر سامنے آگئیں

مرزا بلال بیگ نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام کی مرزا بلال سے یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل ان کی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store