ریحام خان اور بلال مرزا کیسے اور کہاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے؟

 ریحام خان اور بلال مرزا کیسے اور کہاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے؟ فائل فوٹو ریحام خان اور بلال مرزا کیسے اور کہاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے؟

ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا کہنا ہے کہ ان کی ریحام سے پہلی ملاقات ٹرین اسٹیشن پر ہوئی۔ریحام خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مرزا بلال بیگ کا انٹرویو لینے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس دوران انھوں نے مرزا بلال سے خود سے پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا۔

جس پر مرزا بلال نے ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ ’یہ نیویارک کے علاقے میں رات کا وقت تھا، ہلکی سی بارش تھی اور ریحام خان ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی تھیں، ان کے ہاتھ میں غالبا 10 لاکھ کا بیگ تھا‘۔

مرزا بلال بیگ کے مطابق اسی دوران 5 سے 6 لڑکوں نے ریحام خان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی، میں بھی اسی وقت اسٹیشن میں داخل ہوا تھا اور میں نے یہ منظر دیکھتے ہی شرٹ کے بٹن کھولے اور سارے لڑکوں کو پیٹنا شروع کر دیا جس کے بعد آخری جو لڑکا بچا اس نے چھری نکال لی، اسی دوران ریحام کو دھکا لگا اور ٹرین کے ٹریک پر گر گئیں‘۔

نئے جوڑے کے مطابق یہ حقیقی کہانی ہے تاہم اس کہانی کو شیئر کرنے کے حوالے سے ریحام نے پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا جس میں درج تھا کہ’ ناقدین اسے خود سے بنائی ہوئی کہانی قرار دیں گے‘۔

install suchtv android app on google app store