جرمنی کا سیلاب متاثرین کی بحالی تک پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کا عزم

  • اپ ڈیٹ:
 جرمنی کا  سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کا عزم فائل فوٹو جرمنی کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کا عزم

 جرمن حکومت نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی کلئیے بھرپور مدد کا اعلان کردیا۔

برلن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی جرمنی کے پارلیمانی سیکریٹری اکنامک افیئرز سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور بحالی کے کاموں پر گفتگو کی گئی۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے اکنامک افیئرز نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ جرمن حکومت سیلاب سے آفت زدہ علاقوں کی بحالی کیلیے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت بھرپور مدد فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرین میں چھ لاکھ سے زائد حاملہ خواتین بھی موجود ہیں، جن کی مدد اور دیکھ بھال کیلیے حکومت اقدامات کررہی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store