پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے احتجاج کا اعلان فائل فوٹو پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ملک بھر میں ایک دن پر انتخابات کروانے کے لیے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ الگ انتخابات ملک کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے مترادف ہے، سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ملک کو 2 حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دیگا۔

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل منگل کے روز سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے مترادف ہے، سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ملک کو 2 حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دیگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے الیکشن کا فیصلہ اسی کو کرنے دیا جائے، عدالت فل کورٹ بنا کر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرنی پڑیں تو بحال کی جائیں۔

install suchtv android app on google app store