کوئٹہ میں دھماکا، ایس ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

کوئٹہ میں دھماکا، سینئر پولیس افسر سمیت 5 افراد زخمی فائل فوٹو کوئٹہ میں دھماکا، سینئر پولیس افسر سمیت 5 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) موٹر ٹرانسپورٹ پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر حامد شکیل کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں واقع اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نصیب اللہ نے دھماکے میں ایس ایس پی حامد شکیل سمیت 3 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی۔

دھماکے میں شہید ہونے والے حامد شکیل ایس ایس پی ٹریفک کےطور بھی فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

دھماکےکے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیاگیا، جہاں دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی کی گاڑی کے علاوہ 3گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

گذشتہ ماہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں فورسز پر حملوں کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے جوانوں اور پولیس انسپکٹر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے جب کہ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل 13 اکتوبر کو بھی کوئٹہ کے فقیر محمد روڈ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store