کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق

جی پی او چوک پر رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے اسے کچل ڈالا۔ حاجی عطااللہ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق گاڑی پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کی ہے جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کےقریبی عزیز بھی ہیں۔

پولیس نے ابتدا میں گاڑی کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب اس معاملے کو دبانے اور ملزم کو بچانے کے لیے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مجید اچکزئی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گاڑی میرا ڈرائیور چلا رہا تھا لیکن میں یہ ہی کہوں گا کہ میں چلارہاتھا اورگاڑی بھی میری ہے۔

install suchtv android app on google app store