کوئٹہ: ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا، 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا، 8 افراد جاں بحق کوئٹہ میں ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا، 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا۔ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ رات گئے ڈبل روڈ پر پیش آیا، جب ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان سے ٹکرا کر اس پر جا گرا۔ حادثے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر کے مکین ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کے عملے نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔

 

install suchtv android app on google app store