بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق بلوچستان کے شہری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کوئٹہ سمیت چاغی، چمن ، خضدار اور دیگر شہروں میں عوام کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

آل پارٹیز کے زیر اہتمام دالبندین میں ریلی نکالی گئی جب کہ شرکا ریلی نے نریندر مودی کے پتلے اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے اور شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان،گلگت اورآزاد کشمیر کے لوگوں نے ہماراشکریہ ادا کیا، مودی

اسی طرح بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھی شہریوں کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے پتلے اوربھارتی پرچم نذر آتش کئے۔

چمن میں بھی شہریوں کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خارجہ کا بھارتی وزیراعظم کے بیان پر شدید رد عمل

واضح رہے کہ حال ہی میں اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کی وجہ سرحد پار پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی ہے اور اب پاکستان کو بھی بلوچستان اورآزاد کشمیر میں مبینہ زیادتیوں کے لیے دنیا کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store