مشیر خارجہ کا بھارتی وزیراعظم کے بیان پر شدید رد عمل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز فائل فوٹو مشیر خارجہ سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پر بھارتی وزیراعظم کا بیان را کی مداخلت کا ثبوت ہے، را بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے، مودی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہزاروں غیر مسلح کشمیری روزانہ حق خود ارادیت کیلئے احتجاج کررہے ہیں، مودی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتے ہیں، بھارت گزشتہ 5 ہفتے سے کشمیریوں پر سخت مظالم ڈھا رہا ہے، 70 سے زائد افراد کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا جاچکا ہے۔

وہ بولے کہ کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، اپنا حق حاصل کرنے کیلئے ہے، مسئلہ کشمیر پر بھارت پاکستان سے مذاکرات کرے، گولیوں سے مسئلہ کشمیر کو نہیں دبایا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان پر نریندر مودی کا بیان را کی مداخلت کا ثبوت ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی دہشت گردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔

install suchtv android app on google app store