کوئٹہ: عالمو چوک ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ، 3 جاں بحق

عالمو چوک ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ سچ ٹی وی عالمو چوک ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ

 

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکواڈ والے جائے حادثہ پر پہنچ گئے.

دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ جان بچانے کیلئے بدحواسی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکواڈ والے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے سے مارکیٹ میں موجود دکانوں اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان ہوا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کا اچھی طرح معائنہ کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جن کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store