بلوچستان: آرمی چیف کا آواران کا دورہ، شہدا کے اہلخانہ اور عمائدین سے ملاقات

بلوچستان: آرمی چیف کا آواران کا دورہ، شہدا کے اہلخانہ اور عمائدین سے ملاقات فائل فوٹو بلوچستان: آرمی چیف کا آواران کا دورہ، شہدا کے اہلخانہ اور عمائدین سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آواران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہیں سیکیورٹی صورتحال، سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو بلوچستان کے بہادر اور غیور لوگوں پر فخرہے، جو ہر مشکل میں بھی ڈٹے رہے۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے لیے کوشاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ آواران کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں اور شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں سیکیورٹی وفلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کسانوں کو آسان زرعی قرضوں، بیج، کھاد، شمسی ٹیوب ویل سمیت ہر قسم کی زرعی سہولتیں فراہم کی جائیں گے تاکہ کسانوں کی زمینوں کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آواران آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

install suchtv android app on google app store