کے پی کے میں 'صحت کا اتحاد' کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

صحت کا اتحاد صحت کا اتحاد

اکیس اضلاع میں 27 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت نو بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں صحت کے اتحاد کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، اکیس اضلاع میں 27 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت نو بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ دوسری طرف کوئٹہ میں سیکورٹی نہ ملنے کی وجہ سے تین روز پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں 'صحت کا اتحاد' نامی مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران صوبہ بھر کے 21 اضلاع میں 27 لاکھ 71 ہزار 456 بچوں کو پولیو سمیت 9 متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 7 ہزار 221 موبائل ٹیمیں 761 فکسڈ ٹیمیں، 227 ٹرانزٹ اور 620 ایریا ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پشاور میں 4 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پشاور میں دفعہ 144 کے تحت دو روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے سبب انسداد پولیو مہم عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر شاہ جہان پانیزئی کے مطابق مہم کے تمام انتظامات مکمل ہیں، لیکن پولیس کے پاس نفری کم ہے جونہی سیکورٹی فراہم کی جائے گی مہم شروع کر دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store