بنوں: رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ

بنوں کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ رواں سال کا دوسرا پولیو کیس ہے۔ فائل فوٹو بنوں کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ رواں سال کا دوسرا پولیو کیس ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ رواں سال کا دوسرا پولیو کیس ہے۔

وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگلے ہفتے سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 سے اب تک جنوبی خیبرپختونخوا سے باہر کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بچے کا عمر بھر کیلئے معذور ہونا قابل تشویش ہے، پولیو ویکسین سے عمر بھر کی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو کے خلاف زیادہ مستحکم مقام پر کھڑا ہے۔

اس سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 2 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ افغانستان میں پولیو کے 5 کیس سامنے آچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store