اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 74 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 74 کیسز رپورٹ فائل فوٹو اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 74 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ دیہی علاقوں سے 45 اور شہری علاقوں سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4346 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال میں ڈینگی کے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نجی لیبارٹریز میں 28 نئے کیسز سامنے آئے۔ شہر میں ابتک ڈینگی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store