ارشد چائے والے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

 ارشد خان ارشد خان اس سے قبل ماڈلنگ میں بھی جلوہ افروز ہوچکے ہیں ارشد خان

اسلام آباد کے خوبرو چائے والے ارشد خان تو آپ کو یاد ہی ہوں گےموصوف اب میوزک ویڈیو میں ماڈلنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کہتے ہے دینے والاجب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ایسا ہی کچھ اسلام آباد کے دھابے پر کام کرنے والے ارشد کے ساتھ ہوا جس کے ایک نیوز پیکج نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اور اسے کھبی یہ خیال بھی نہ آیا ہوگا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں اس طرح دھوم دھام انٹری کریگا۔

ارشد چائے والے کو پاکستان کے میوزیکل بینڈ لل مافیا منڈیر نے اپنے ایک گانے میں شامل کیا ہے جس کا ٹائٹل بھی چائے والا ہے اور وہ اس گانے میں ماڈلنگ کرتے نظر آرہے اس گانے میں ارشد خان کی انٹری نے سوشل میڈیا پر خوب چرچا کردیا ہے اور اس ویڈیو کو ابھی تک دولاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد خان اس سے قبل ماڈلنگ میں بھی جلوہ افروز ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store