اقتصادی راہداری غربت، پسماندگی کا خاتمہ کر کے ترقی کے مواقع پیدا کر رہی ہے: احسن

احسن اقبال احسن اقبال

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کر کے پائیدار ترقی کے مواقع پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے چین کے شہر Dalian میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے میں روابط پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ دنیا بھر میں ترقی یقینی بنائی جاسکے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ذریعے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہورہی ہے اور اس سے پائیدار ترقی کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے سیاسی قیادت کے پختہ عزم اور سب فریقوں کی معاونت سے تمام چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بڑھتی ہوئی کامیابی منصوبے کی جلد اور موثر تکمیل کیلئے دونوں ملکوں کے عزم کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے ثمرات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ بجلی کی قلت میں کمی آئی ہے اور دورافتادہ علاقوں اور ترقی یافتہ علاقوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کیلئے اقتصادی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store