سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں کتنے منصوبوں پر کام جاری ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سی پیک روٹ فائل فوٹو سی پیک روٹ

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پہلے فیز کے تحت گلگت بلتستان میں صنعت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے 7 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

زرائع کے مطابق سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں پہلے فیز ک میں صنعت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے 7 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق 49.94 ارب روپے کی لاگت سے 216 کلومیٹر لمبی گلگت-شندور سڑک کی توسیع ومرمت کے منصوبے پر کام جاری ہے، 297 کلومیٹر لمبی شاہراہ قراقرم کی تعمیر نو کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق توانائی کے شعبے میں بالترتیب 80 اور 100 میگاواٹ کے پھندار ہائڈروپاور پراجیکٹ اور گلگت قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی ہائڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

صنعتی شعبے میں 250 ایکڑ پر مشتمل موقپونداس سپیشل اکنامک زون بھی زیر تعمیر ہے جبکہ سماجی شعبے میں پانی کو محفوظ کرنے کے لئے جوائنٹ ڈیمونسٹریشن اسٹیشن کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق گلگت بلتستان میں دس بستروں پر مشتمل برن سینٹر کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے اس کے علاوہ زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں 16.48 ارب مالیت کے 12 منصوبے چائنہ کے ساتھ زیر غور لائے گئے۔

install suchtv android app on google app store