ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کےلئے بہت اہمیت رکھتاہے: سربراہ عالمی بینک

عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم فائل فوٹو عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم

عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہم سٹریٹیجک خطے میں واقع ہے، ترقی کیلئے قائد اعظم کے قول پر عمل سے پاکستان کیلئے کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

قومی لائحہ عمل سے متعلق ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی بینک کا پہلا صدر ہوں جو غریب ملک میں پیدا ہوا، ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کےلئے بہت اہمیت رکھتاہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان پر کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے، ویتنام میں بھی نجی سرمایہ کاری سے ترقی کو فروغ ملا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت زیادہ توجہ دی، پاکستان سے بھی تعلیم ، صحت اور روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوشش بہت اہمیت رکھتی ہے اور پاکستان مستقبل کے درست راستے پر چل رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store