انسداد کورونا کے لیے بہترین حکمت عملی، عالمی بینک بھی پاکستان کی کوششوں کا معترف

عالمی بینک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔

عالمی بینک، آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار، عالمی بینک کے نائب صدر ونگ شیفر نے خصوصی شرکت کی۔

نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ونگ شیفر نے کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انسداد کورونا کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر سختی سے عمل پیرا ہے، عالمی بینک کی مدد سے دنیا کے ایک ارب افراد کورونا سے بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک میں کورونا کے خلاف ورلڈ بینک نے 12 ارب ڈالر مختص کیے، توقع ہے عالمی بینک کی مدد سے کورونا ویکسین بنائی جاسکے گی۔

install suchtv android app on google app store