صدر بشار الاسد کی اہلیہ کو برطانیہ میں تحقیقات کا سامنا، شام میں دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کا الزام

 صدر بشار الاسد کی اہلیہ کو برطانیہ میں تحقیقات کا سامنا، شام میں دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کا الزام فائل فوٹو صدر بشار الاسد کی اہلیہ کو برطانیہ میں تحقیقات کا سامنا، شام میں دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کا الزام

شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ کو برطانیہ میں تحقیقات کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں ان پر شام میں دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق انہیں شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے گزشتہ سال جولائی میں ایک ریفرنس موصول ہوا تھا جس کا پولیس کے وار کرائم یونٹ کے افسران کی جانب سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر کی اہلیہ کے خلاف کیس ایک بین الاقوامی قانونی فرم کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں قانونی فرم کا کہنا ہےکہ یہ ایک انتہائی اہم اقدام ہے کہ سینئر سیاسی عہدیداران بھی اپنے عمل کے جواب دہ ہوں اور ریاست ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کے ذریعے یہ یقینی بھی بنائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسما الاسد کے پاس برطانوی شہریت ہے، اگر وہ اس کیس میں قانونی کارروائی کا سامنا کرتی ہیں اور ان پر عائد الزام درست ثابت ہوا تو ان سے برطانوی شہریت واپس لی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store