کورونا وبا نے سال نو کی آمد کے جشن کو بھی پھیکا کردیا

کورونا وبا نے سال نو کی آمد کے جشن کو بھی پھیکا کردیا فائل فوٹو کورونا وبا نے سال نو کی آمد کے جشن کو بھی پھیکا کردیا

عالمی وبا کورونا کے سبب دنیا بھر میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں وہیں وبا نے سال نو کی آمد کے جشن کو بھی پھیکا کردیا ہے۔فرانس میں نئے سال پر بڑی پارٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ملک بھر میں اس دوران میوزیم، سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز اور ہزاروں ہلاکتوں کے نتیجے میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری ہین کوک نے نو جوانوں میں کورونا پھیلنے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں میں کورونا ٹیسٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر روس ارجنٹینا کوکورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں دینے پر رضا مندہوگیا ہے۔

دوسری جانب جنیوا میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ریسٹورینٹ کھول دیے گئے ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ کے بڑے حصے میں بھی کورونا پابندیاں نرم کردی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store