پاکستا ن اور بھارت کو پرانی سوچ ترک کرنا ہو گی: سلمان خورشید

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کو پرانی سوچ ترک کرکے نئے اقدامات کرنا ہوں گے.

نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں، شہبازشریف کے دورہ بھارت سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی.

انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پانی اور کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے نئے راستوں پر چلنا ہوگا.

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے راستے ایران اور، وسط ایشیا سے گیس لینے کیلئے تیار ہے.

install suchtv android app on google app store