دہشت گردی روک تھام میں تعاون نہ کرنے پر امریکا نے کس ملک کے خلاف فیصلہ سنا دیا؟ اہم خبر آگئی

ٹرمپ فائل فوٹو ٹرمپ

امریکا نے کیوبا کو ایک مرتبہ پھر انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مکمل تعاون نہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں داخل کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایاکہ کیوبا نے کولمبیا کی وہ درخواست مسترد کر دی، جس میں باغی نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این )گروپ کے رہنماؤں کو کیوبا کے حوالے کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس گروپ نے جنوری 2019 میں بگوٹا پولیس اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں امریکا اور کیوبا کے درمیان تعلقات میں کچھ بہتری آئی تھی، تاہم صدر ٹرمپ کے دور میں تعلقات میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store