یورپی یونین کا افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مزاکرت کے لئے حمایت کا اظہار

افغانستان صدر کی یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس فائل فوٹو افغانستان صدر کی یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

یورپی یونین نے افغان امن عمل کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موغرینی نے یہ بات آج کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امن بات چیت میں پیش رفت کے لئے جنگ بندی ضروری ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کے لئے اپنی واضح حمایت کا اظہار کیا۔

موغرینی نے کہا کہ امن کے لئے شرائط فراہم کر دی گئی ہیں اور افغانوں کو اس عمل کو آگے بڑھانا چاہئے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں استحکام، خطے اور پوری دنیا کے استحکام کے حق میں ہے۔

install suchtv android app on google app store