شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام کے صوبے حلب میں دہشت گرد گروہوں میں ہونے والی آپسی جھڑپوں میں کم از کم پچپن دہشت گرد عناصر ہلاک و زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام کے صوبے حلب کے مغربی علاقے میں دہشت گرد گروہوں میں ہونے والی ان جھڑپوں میں بیس دہشت گرد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

تحریرالشام گروہ نے پیر کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ زنگی گروہ نے جبہت النصرہ کے پانچ عناصر کو ہلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ حلب کے مغربی علاقوں میں نورالدین زنگی اور جبہت النصرہ گروہوں میں بارہا ہونے والی جھڑپوں میں اب تک دونوں طرف کے سیکڑوں عناصر ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

عراق و شام میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے بعد ہزاروں دہشت گرد عناصر اب دیگر علاقوں میں فرار کرنے اور یا اپنے اپنے ملکوں کو واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store