کویت میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا

کویت میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا فائل فوٹو

کویت کے ماہر فلکیات ڈاکٹر صالح العجیری نے اس مشاہدے کا اظہار کیا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ رواں ماہ کی سترہ تاریخ سے شروع ہو گا جبکہ امسال رمضان المبارک کا مہینہ انتیس روزوں پر مشتمل ہو گا

ڈاکٹر صالح العجیری کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش بروز منگل دو بجکر انچاس منٹ پر متوقع ہے جو کہ بدھ کی شام کو تکمیل تک پہنچے گی،،

دریں اثنا امسال رمضان المبارک کا مہینہ انتیس دنوں پر محیط ہو گا

ہجری کیلنیڈرکے مطابق اس سال کویت سمیت تمام خلیجی ممالک میں پہلا روزہ پندرہ مئی کے دن رھے جانے کا امکان ظاہر کیا جاچکا ہے ۔

ادھرسعودی عرب کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز سترہ مئی بروز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عمان پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ سلطنت میں پہلا روزہ سترہ مئی کو ہوگا۔

install suchtv android app on google app store