قطر بحران کےلئے ترک صدر کی کوششیں پھر شروع

 ترک صدر طیب اردوان کی  کویتی امیر سے ملاقات فائل فوٹو ترک صدر طیب اردوان کی کویتی امیر سے ملاقات

ترک صدر نے ایک بار پھر سعودی عرب کے پیداکردہ قطر بحران کے حل کےلئے کوششیں شروع کردیں ہیں کویتی بادشاہ کا کہنا ہے کہ بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

قطر اور عرب ممالک بحران خاتمے کے لیے سرگرم ترک صدر طیب اردوان نے کویتی امیر سے ملاقات کی کویتی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ملاقات میں قطر بحران کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام دیا جس پرکویتی بادشاہ نے پھر سے کوششیں تیز کرنے کا یقین دلایا۔

ترک صدر رجب طیب اردوآن بحران کے حل کےلئے انتہائی اہم دورے پر دوحا میں قطر کے بادشاہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط اور تجارتی کے شعبوں میں بھی تعاون کےلئے بات چیت کی جائےگی۔

ترک صدر اس سے قبل بھی قطر، کویت اور سعودی عرب کے دورے کے دوران بحران کے خاتمے کی کوششیں کرچکے ہیں لیکن ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا

واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، یواےای اور مصر نے5 جون سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store