چین نے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر پرپابندی کی درخواست رکوادی

جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر فائل فوٹو جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر

چین نے ایک بار پھر بھارت کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی درخواست کو تکنیکی اعتراض لگا کر روک دیا۔اور قرارداد کو ویٹو کردیا۔

بھارت کے بعد امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد کو چین نے روک دیا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلے سے متعلق کمیٹی ارکان میں اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔

چین کمیٹی کے اختیار اور جوازکو برقرار رکھنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق فریقین سے رابطہ اور تعاون جاری رکھیں گے، چین مسلسل دو سال سے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہا ہے۔

دو روز قبل چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کا مسعود اظہر پر پابندی لگانے کے معاملے پر اختلاف ہے۔

install suchtv android app on google app store