افغانستان میں ڈرون حملے میں زخمی ہونیوالا جماعت الاحرار کا عمر خراسانی ہلاک

بھارت نوازعمر خراسانی انجام کو پہنچا، خطے میں دہشتگردی کا ایک اور ناسور مٹا دیا گیا بھارت نوازعمر خراسانی انجام کو پہنچا، خطے میں دہشتگردی کا ایک اور ناسور مٹا دیا گیا

بھارت نوازعمر خراسانی انجام کو پہنچا، خطے میں دہشتگردی کا ایک اور ناسور مٹا دیا گیا، جماعت الاحرار کا سربراہ افغان علاقے پکتیکا میں مارا گیا۔

ایک اور دہشتگرد انجام کو پہنچا، بھارت اور افغانستان کا پروردہ، خطے کے امن کا دشمن،، کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمرخالد خراسانی مارا گیا۔

گزشتہ روز افغان علاقے پکتیکا میں ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں عمرخالد خراسانی شدید زخمی ہوا تھا، کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ پاکستان میں متعدد خودکش حملوں میں مطلوب تھا۔

عمر خراسانی کو دو ہزار تیرہ میں تحریک طالبان سے نکال دیا گیا، جس کے بعد کالعدم جماعت الاحرار بنا لی، پاک فوج کی زیر حراست ٹی ٹی پی ترجمان احسان اللہ احسان نے عمر خراسانی کے را اور این ڈی ایس سے تعلقات کا راز افشاں کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں عمر خالد خراسانی کے علاوہ جماعت الاحرار کے سات دیگر اہم دہشتگرد کمانڈرز بھی مارے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store